21 جون 2015 - 11:38
دشمن کی ہر دھمکی کا منہ توڑ جواب دیں گے: بحریہ کے کمانڈر

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ پوری قوت کے ساتھ دشمن کی دھمکیوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ہفتے کی رات ایران کے شمالی شہر نوشہر میں امام خمینی (رح) یونی ورسٹی براے بحری علوم میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوری قوت کے ساتھ دشمنوں کی تمام دھمکیوں کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں اور کسی بھی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں- انہوں نے کہا کہ دشمن کے سائبر حملوں کے مقابلے کے لئے ہمیں اپنے اقدامات میں بہتری کرنی چاہئے اور جنگی توانائی کو قوی کرکے رزمیہ جذبے کو بھی تقویت دینی چاہئے- ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ایرانی نوجوانوں کی اسلامی و دینی اقدار اور اعتقادات کی تبدیلی کو دشمن کی سافٹ وار کے اہداف کا حصہ قرار دیا- انہوں نے کہا کہ اگر افکار بدل جائیں تو کردار بھی بدل جائٰیں گے لہذا دشمن ایرانی نوجوانوں کے افکار و اعتقادات بدلنا چاہتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲